کیا روزے کی حالت میں انجکشن لگوایا جا سکتا ہے؟

کیا روزے کی حالت میں انجکشن لگوایا جا سکتا ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کیا روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے متعلق کیا حکم ہے؟

 فتاوی بندیہ204/1 سے  ہمیں انجکشن لگوانے اور روزہ کے فاسد ہونے سے متعلق تھوڑی رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ جس کے مطابق اگر انجکشن گوشت میں لگایا جائے تو روزہ فاسد نہیں ہوتا کیونکہ ایسی صورتحال میں انجکشن گوشت میں ہی تحلیل ہو کر ختم ہو جاتا ہے۔ گوشت میں انجکشن لگانے سے اگر دوا معدہ تک پہنچتی بھی ہے تو وہ جسم کے مسامات کے ذریعے رستے رستے پہنچتی ہے اور جسم کے مسامات کے ذریعے معدہ تک دوا کے پہنچنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اگر انجکشن ہاتھ پر لگایا جائے اور اس کی کڑواہٹ گلے تک پہنچ بھی جائے تب بھی روزہ فاسد نہیں ہوتا۔ 

 دوسری جانب اگر انجکشن رگ میں لگایا جائے تو اس سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے انجکشن غذا کا کام کرے یا پھر اس سے پیاس کی شدت بھی کم ہو جائے۔لہٰذا شدید ضرورت کے بغیر انجکشن لگوانا مکروہ عمل ہے۔ لیکن اگر انجکشن براہِ راست پیٹ میں لگایا جائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔ جیسا کے کتے کے کاٹنے پر پیٹ میں انجکشن لگایا جاتا ہے جس سے دوا براہِ راست معدہ میں پہنچ جاتی ہے۔ واضح رہے کہ روزہ کے ٹوٹنے کا تعلق اصل میں دماغ اور پیٹ تک کسی چیز کے پہنچنے سے ہے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر