ایل ڈی اے کا رول 54 میں ترمیم کا فیصلہ

 ایل ڈی اے کا رول 54 میں ترمیم کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں ڈویلپرز کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے ایل ڈی اے  نے رول 54 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا، کوآپریٹو سوسائٹیز کی طرز پر سو فیصد مکمل ہونے والی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں سرکار کے ایک ایک نمائندے کو کنٹرول دینے کی تجویزپر غور شروع کردیا گیا.

کوآپریٹو سوسائٹیز میں محکمے کی جانب سے ایک ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جاتا ہے،اسی طرز پر سرکار کے ایک ایک نمائندے کو کنٹرول دینے کی تجویز پرغور کیاجارہا ہے،  ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ رولز میں ڈویلپرز ہاؤسنگ سوسائٹیز میں خود ڈویلپمنٹ اور دیگر امور کا ذمہ دار ہے ۔ جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں پلاٹ لینے والے شہری ڈویلپرز کے رحم و کرم پرہیں اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کو ریگولیٹ کرنے کی بجائے گٹھ جوڑ کی شکایات عام ہیں ، اس کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں من مانے ڈویلپمنٹ چارجز وصول کرنا ، مفاد عامہ کی جگہوں پر قبضہ کرنا عام ہے ،  ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کو پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز پر بطور ریگولیٹر کنٹرول کرنے پر سنجیدگی سے کام کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

اس سلسلے میں موجودہ کمشنر ، ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ورکنگ گروپ تشکیل دے رکھا ہے ، رول 54 میں ترمیم کے متعلق کمشنرجائزہ لے رہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں کل سیکرٹری ہاؤسنگ اجلاس کی صدارت کریں گے، ترمیم کے بعد ٹھوس میکنزم بنا کر بے لگان ڈویلپرز کو کسی قانون وقاعدے میں لاکر عام آدمی کو ریلیف دیا جائے گا ۔