وزیراعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ۔۔ سابق وفاقی وزیر کا چونکا دینے والا انکشاف

فیصل واوڈا
کیپشن: Faisal Vawda
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 

سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اس وقت عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہیں قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ  میں نے وزیراعظم سے کئی بار کہا  ہے کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں لیکن انہوں نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔

تاہم فیصل واوڈا نے یہ نہیں بتایا کہ وزیراعظم کو قتل کرنے کی سازش کو ن کررہا ہے اور دھمکی کس نے دی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor