(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور اداکارہ نیمل خاور کی اپنی بہن کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور اداکارہ نیمل خاور نے حال ہی میں اپنے ایک خاندان کی شادی کی تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔اداکارہ نیمل خاور نے ایک ڈرامہ سیریل ’انا‘ میں کام کیا ہے جس کا مرکزی کردار ہانیہ عامر اور شہزادشیخ نے ادا کیا تھا اداکارہ نمل نے اس ڈرامہ میں عثمان مختار کے ساتھ کام کیا تھا ۔