ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھمکی آمیز خط۔۔ وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں کو دھمکی آمیز خفیہ خط  آج ہی دکھانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک غیر ملکی سازش ہے، یہ ان لوگوں کی سازش ہے کہ جو نہیں چاہتے کہ پاکستان کی خود مختار پالیسی ہو۔ملکوں میں سیاسی بحران آتے رہتے ہیں لیکن یہ ایک فارن امپورٹڈ بحران ہے۔لوگ انجانے میں اس سازش کا حصہ بن رہے ہیں۔ شک کیا جارہا ہے کہ عمران خان حکومت بچانے کے لئے یہ سب کررہا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں لیکن فیصلہ کرتے وقت یہ سوچیں کہ آپ پاکستان کے خلاف ہونے والی عالمی سازش کا حصہ تو نہیں بن رہے۔ یہ بیرون ملک سے سازش کی گئی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor