ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور نہ ہونےپرق لیگ میں تشویش

عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور نہ ہونےپرق لیگ میں تشویش
کیپشن: Q League Tension On Buzdar Resign
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور نہ ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  چوہدری پرویز الٰہی وزیراعظم کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور نہ کیے جانے پر پریشان ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر چوہدری سرور بھی استعفے کی منظوری سے متعلق وزیراعظم کے حکم کے منتظر ہیں جو کہ فی الحال عمران خان کے پاس ہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے استعفے کی منظوری نہ ہونے کہ وجہ سے ابھی تک  اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور ساتھ ہی ق لیگ نے پریشانی بھی ظاہر کی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم اور پرویز الٰہی کی ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ کے استعفے کو جلد از جلد منظور کرنے پر زور دیا تھا جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے عدم اعتماد کا معاملہ ہوجائے تو عثمان بزدار کا استعفیٰ بھی فوری منظور کرلیا جائے گا۔