وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا ؟ ن لیگ اور علیم خان گروپ نے نام چن لیا

وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا ؟ ن لیگ اور علیم خان گروپ نے نام چن لیا
کیپشن: PMLN Aleem Group Slect Name Of Cm Punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت کی جانب سے چودھری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد  کئے جانے کے بعد  ن لیگ اور علیم خان گروپ میں معاملات طے ہوگئے ہیں .

 ذرائع کے مطابق  لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ  علیم خان گروپ سے معاملات طے پاگئے ہیں، پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئےعلیم خان گروپ کے سینئر سیاستدان سعید اکبر نوانی کو وزیراعلی نامزد کیا جائے گا.

یادرہے کہ حکومت نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو نامزد کیا جس پر علیم خان گروپ کی اکثریت  نے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر پرویز الٰہی کے مقابلے پر حمزہ شہباز کو لانے کی تجویز پیش کردی گئی تھی۔