ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل مہنگے ہوگئے

موٹر سائیکل مہنگے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈالر سستا ہوا مگر ہنڈا بایئکس کمپنی کی جانب قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری، اٹلس ہنڈا نے غریب کی سواری غریب کی پہنچ سے باہر کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

ہنڈا نےسی ڈی 70اور125 سی سی ون ٹو فایئو  کی قیمتیں 1600تک بڑھا دیں، ہنڈا سی ڈی 70بیاسی ہزارنو سو روپے میں شہریوں کو ملے گی۔ ہنڈا 125 سی سی شہریوں کو 1لاکھ36ہزار 500 روپے میں مل سکے گی۔

ادھر انٹر بینک میں پاکستانی قد میں مسلسل اضافہ، ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی. 95 پیسے کی کمی سے انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 153روپے 09 پیسے پر کلوز ہوئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر کی قدر میں 95 پیسے مزید کمی آ گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 154.04 روپے سے کم ہو کر کر 153.09 روپےکا ہوگیا. انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 153روپے 09 پیسے پر کلوز ہوئی، اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer