سٹی42: سابق کپتان سلمان بٹ کی عوام سے ایس او پیز پر عمل اورماسک پہننے کی تلقین،جب تک اشد ضرورت نہ ہو گھروں سے نہ نکلیں، کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے، بہت لوگ متاثر ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے لوگوں سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے اس سے بہت لوگ متاثر ہورہے ہیں،ہر جگہ برا حال ہے اپیل ہے کہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔
سلمان بٹ نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عمل کریں ،ماسک پہنیں اور دوسروں کو بھی ماسک پہننے کی تلقین کریں۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات سے پرہیز کریں اور جب تک اشد ضرورت نہ ہو گھروں سے نہ نکلیں، اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف پر مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔اے سی سٹی اور ایس پی سٹی حسن جہانگیر کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے آپریشن,ڈویژن کے مختلف مقامات بازاروں کا دورہ کیا۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کی تازہ رپورٹ کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا سے 100 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 82 ریکارڈ کی گئی ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 170 لوگوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 413 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔