ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، ایف بی آر ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر

کورونا وائرس، ایف بی آر ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) لکشمی چوک بلور پیلس میں واقع ریجنل ٹیکس آفس ٹو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات کا فقدان، غلاظت سے اٹے واش رومز اور کوڑا کرکٹ ملازمین کیلئے درد سر بن گیا۔

 کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کیلئے ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس ٹو میں کام کرنے والے ملازمین پریشانی کا شکار ہیں۔لکشمی چوک بلور پیلس میں واقع ریجنل ٹیکس آفس ٹو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملازمین کیلئے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

بلور پیلس میں آرٹی او ٹو کے ملازمین کیلئے نہ سینیٹائزر رکھوائے گئے ہیں اور نہ ہی صفائی کے انتظامات کئے گئے ہیں- ڈیوٹی پر موجود ملازمین کیلئے واش رومز میں صابن بھی نہیں رکھوائے گئے۔

واش رومز میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔