کورونا کا پهیلاو روکنے کےلیے ‍‍حکومتی ادارے کا بڑا کارنامہ

کورونا کا پهیلاو روکنے کےلیے ‍‍حکومتی ادارے کا بڑا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: کوروناوائرس سےشہریوں کو محفوظ رکھنےکےلیےمیٹروپولیٹن کارپوریشن نے مقامی انجنیئرسے واک تھرو گیٹس کی طرز کاجراثیم کش کیبن تیار کرالیا، جراثیم کش کیبن سےگزرنےوالےشہریوں آٹو سسٹم کےلیےڈس انفیکٹ کیاجائے گا.
میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مقامی انجنیئرارشد اعوان سےجراثیم کش سپرے کیبن تیارکرالیا،آزمائشی طور پر ٹاؤن ہال میں آنے والےشہریوں کو کیبن سے گزارگیا۔ کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کے احکامات کے بعد شہر کے پبلک پوائینٹس پر تنصیب کی جاسکے گی۔
انجنیئرارشداعوان کاکہناتھاکہ ابتدائی تجرباتی طور پر واک تھروجراثیم کش کیبن تیار کیاہےواک تھرو جراثیم کش کیبن کو چاروں طرف شفاف شیشے لگا کر تیار کیا گیا ہےجبکہ اس سے گزربےوالوں پر ڈیٹول، شیپمو اور کلورین کاسپرےہوگا۔
کیبن کے چاروں کونوں میں خاص پانی کے پریشر کی نوزلز فٹ کی گئی ہیں کیبن کے داخلی راستوں میں خاص قسم کے سینسر لگائے جائیں گے۔ ساڑھے چھ فٹ اونچا اور پانچ فٹ چوڑا تیار کیا گیا ہے۔ واک تھرو جراثیم کش سپرے کیبن مشین سے شہری گذر سکیں گے۔
کیبنز کی ٹیسٹنگ کےبعد لاری اڈوں ریلوے اسٹییشنز ،سپر سٹورز ،بازاروں گزرگاہوں ،مساجد اور ایم سی ایل دفاترکےباہررکھاجائےگا۔

 واضح رہے کہ پنجاب  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا ہے، صوبے میں مزید  افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ۔  کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید دو ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں  کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1625 ہو گئی ہے۔

شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 119 تک جا پہنچی  ہے،  پنجاب میں  کورونا وائرس کے 591 کنفرم مریض ہیں،  کورونا وائرس سے شہر میں 4 اموات ہو چکی ہیں، اس وقت میو ہسپتال میں 63 ، پی کے ایل آئی میں 17 ، سروسز میں چار، جبکہ گنگارام ، جناح ہسپتال میں بھی  کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔