شہر میں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 4 ہوگئی

شہر میں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 4 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جب کہ سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئیں ہیں, میوہسپتال میں کوروناوائرس کا شکار41 سالہ مریض دم توڑ گیا.

تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس نے ایک اور شخص کی جان لے لی، میوہسپتال میں کوروناوائرس کا شکار41 سالہ مریض دم توڑ گیا, مریض میو ہسپتال کی نارتھ آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا ,میو ہسپتال میں اب تک کوروناکے 3 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں, لاہور میں کوروناوائرس سےجاں بحق کی تعداد 4 ہوگئی, پنجاب میں کوروناوائرس سے جاں بحق کی تعداد 7 تک پہنچ گئی .

چیف ایگزیکٹو میو  پروفیسر اسد اسلم کا کہناتھا کہ مریض تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا، ہسپتال میں طبی معائنہ کرنے کے بعد  مریض کا کروناوائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا،پروفیسر اسد اسلم کا مزید کہناتھا کہ مریض فالج اور دماغی بیماریوں کا بھی شکار تھا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer