ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی ورکرز نے دھرنا ختم کردیا

لیڈی ورکرز نے دھرنا ختم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا  ختم  ہو گیا، سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کی جانب سے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعداحتجاج  ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق مال روڈ چیئرنگ کراس 5 روز تک لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کا مرکز بنا رہا۔ کئی روز کے مذاکرات کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کے  سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ  معاملات طے پا گئے تو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رہنما رخسانہ انور نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

مطالبات تسلیم ہونے کے بعد لیڈی ورکرز پرجوش دکھائی دیں۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں انکی  محنت کا پھل مل ہی گیا۔  دھرنے کے پانچویں روز پنجاب اسمبلی کی اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند رہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔