آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتار ایل ڈی اے کے دو افسروں کو معافی مل گئی

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتار ایل ڈی اے کے دو افسروں کو معافی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جمال الدین جمالی) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار چیف انجینئر اسرار سعید اور عارف بٹ کو معافی مل گئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزم وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ احتساب عدالت نے ملزموں کو ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

 چیف انجینئر ایل ڈی ڈے اسرار سعید اور چیف انجینئر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی عارف مجید بٹ کو نیب حکام نے احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری کے روبرو پیش کیا۔ نیب کے تفتیشی افسر چودھر ی اکرام اور پراسکیوٹر وارث جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔جس پر چیئرمین نیب نے انہیں معافی دے دی ہے۔ ملزموں کا اعترافی بیان سیل کر دیا گیا ہے۔ اس کو مقدمہ کے ٹرائل کے وقت ڈی سیل کیا جائے گا۔

 نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نگرانی میں ایک بااختیار کمیٹی نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا ٹینڈر منظور کیا۔ انہی کی ہدایت پر سپارکو گروپ، کاسہ ڈویلپرز اور بسمہ اللہ انجیئنرنگ کمپنی کو خلاف ضابطہ لینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے ٹھیکے دیئے گئے۔

پراسکیوٹر نیب نے کہاکہ ملزموں سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ ملزم اب نیب کے سرکاری گواہ بن چکے ہیں۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزموں کو ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جودیشنل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔

 نیب ریفرنس کے مطابق احمد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنک سکیم میں کرپشن سے ملنے والی رقم سے پیرا گون سٹی میں 30 ملین سے 32 کنال کی جگہ حاصل کی۔ احد چیمہ کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے 6 ہزار افراد آشیانہ سکیم میں گھر حاصل کرنے سے محروم رہے۔