سٹی 42: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے بچوں کی ہلاکت : وزیر اعظم ، گورنر پنجاب اور چیئرمین پیپلز پارٹی نے اظہار افسوس کیا ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ۔
وزیراعظم نے حادثے میں بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ وزیراعظم کی حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے لاہور کے واقعہ پراظہار افسوس کیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا افسوسناک واقعہ میں بچوں کی ہلاکت پر شدید صدمہ ہوا،جاں بحق بچوں کے والدین کے غم میں شریک ہوں۔
گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کاہنہ واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا،بوسیدہ عمارتوں میں تعلیمی سرگرمیاں ناقابل معافی جرم ہے،ذمہ داروں کا تعین کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،مصیبت کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔