انوار الحق;صوابی کے علاقے مال لار میں واقع ایک نجی شاپنگ سینٹر میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے کی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کی چار اور ٹی ایم اے کی دو فائر وہیکلز سمیت مجموعی طور پر چھ گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور کارروائی میں مصروف ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن تیزی سے جاری ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔