سٹی 42 : حکومت نے بجلی بلوں میں سےصوبائی "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے، جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" کی وصولی بند ہو گی۔
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں. بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔
خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے۔ اس کے علاوہ خط میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ROE کم کرنے پر کام جاری رکھنے کا ذکر کیا گیا ۔ اویس لغاری نے کہا کہ بل صرف بجلی کے اصل خرچ کو ظاہر کریں، یہی ہمارا ہدف ہے ۔
وزیرِ توانائی نے مطالبہ کیا کہ صوبے متبادل ذرائع سے ڈیوٹی وصولی کے طریقے تجویز کریں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین صرف بجلی کی قیمت ادا کریں، اضافی چارجز کا خاتمہ چاہتے ہیں۔