ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’جدید جنگ میں کامیابی کا انحصار مکمل تیاری پر ہے‘ نیول چیف کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ

’جدید جنگ میں کامیابی کا انحصار مکمل تیاری پر ہے‘ نیول چیف کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا ۔ 

ایئر وائس مارشل راشد حبیب نے نیول چیف کا استقبال کیا، ایڈمرل نوید اشرف نے ادارے میں دی جانے والی تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت کو سراہا، ساتھ ہی جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ قیادت کی تیاری کو ناگزیر قرار دیا ۔ 

نیول چیف نے شرکاء سے خطاب میں مشرقی محاذ کی صورتحال کا حوالہ پیش کیا، کہاکہ جدید جنگ میں کامیابی کا انحصار مکمل تیاری پر ہے۔ 

نیول چیف نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت اور ٹیکنالوجی انضمام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی آپریشنل تیاری اور خطے میں ڈیٹرنس میں نمایاں بہتری آئی ہے، نیوی کی سطح، زیر سطح اور فضائی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اپنے خطاب کے دوران نیول چیف نے پاکستان کی دفاعی حکمت عملی میں بین الافواج تعاون کو کلیدی قرار دیا۔ ساتھ ہی نیول چیف نے پی اے ایف کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے نئے مرحلے کا بھی اعلان کردیا ۔ 

نیول چیف نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کی اہمیت پر بھی زور دیا، کہاکہ ناسپ اور پی ایم ایس ٹی پی کے اشتراک سے مقامی ڈرون ٹیکنالوجی میں پیشرفت ہو رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ میں پاک افواج اور دوست ممالک کے افسران کی تربیت جاری ہے، کورس میں سینکڑوں ماہرین، سفارتکاروں، پروفیشنلز اور غیر ملکی اساتذہ نے شرکت کی ۔ 

آئی ایس پی آر