ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کے ملزمان کا سابقہ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہارِ برہمی

منشیات کے ملزمان کا سابقہ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہارِ برہمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ نے منشیات کے ملزمان کا سابقہ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کو کل طلب کر لیا ۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے منشیات کے ملزم انتظار علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزم کے خلاف تھانہ کاہنہ میں سب انسپکٹر طالب حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ،تھانہ کاہنہ کا تفتیشی افسر ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ام البنین کے ہمراہ پیش ہوا ،جسٹس سید شہباز علی رضوی نے استفسار کیا ملزم کے خلاف سابقہ کتنے مقدمات درج ہیں ؟۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے جواب دیا کہ دس کے قریب مقدمات ہیں ،جسٹس سید شہباز علی رضوی نے استفسار کیا ان سابقہ مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ کہاں ہے ،تفتیشی افسر عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکا ،عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی ۔

 

Ansa Awais

Content Writer