شہزاد خان ابدالی: محرم الحرام میں لنگر ونیاز کی تیاری کیلئے گھی اور آئل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے مگر شہر کے یوٹیلٹی سٹوروں سٹوروں پر گھی اور آئل کی بدترین قلت برقرار ہے۔
یوٹیلیٹی سٹوروں پر درجہ اول دوم اور سوم تینوں اقسام کے گھی آئل کی بدترین قلت ہے اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر آنے والے صارفین خالی ہاتھ واپس لوٹ رہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور آئل کی عدم دستیابی کیوجہ سے اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں گھی اور ایک خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے لنگر ونیاز تیاری کرنی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں۔ درجہ اول 560 اور دوم 520 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وفاق ملکر کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں تاکہ کم آمدنی والا طبقہ بھی محرم الحرام میں لنگر ونیاز کرسکے۔