آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سبی،نوکنڈی47،جیکب آباد،دالبندین 46، دادواوربھکر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز موسم کی صورتحال
پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح یا رات میں آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، مالاکنڈ ،دیر، مردان ، پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، اٹک،میانوالی، خوشاب،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد،شیخوپورہ،گجرات،گوجرانوالہ، لاہور،نارووال اورسیالکوٹ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں ژوب، موسیٰ خیل،بارکھان اور گردونواح میں چند مقا مات پر آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں تھرپارکر ،عمرکوٹ اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔