قربانی کے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 17 بکرے ہلاک

Accident
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس وجہ سے دو افراد شدید زخمی جبکہ 17 بکرے ہلاک ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھا کہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔ذرائع کےمطابق کار کو بچاتے ہوئے ٹرک فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹا۔

زخمیوں کو ریسکیو کی ٹیم نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،   ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا ررہا تھا۔ اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔