ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کی فائرنگ کرتے ویڈیو وائرل ۔۔پولیس کا ایکشن

 خاتون کی فائرنگ کرتے ویڈیو وائرل ۔۔پولیس کا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہوائی فائرنگ میں لاہور کی خواتین بھی کسی سے کم نہیں، فیکٹری ایریا پیر کالونی کی رہائشی خاتون کی فائرنگ کرتے ویڈیو وائرل ،پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا-

 تفصیلات کے مطابق  کینٹ ڈویژن سمیت شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کم نا ہوسکے، مردوں کے بعد خواتین کی بھی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی- فوٹیج میں فیکٹری ایریا کی رہائشی خاتون کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے - اہل علاقہ کے مطابق خاتون کی ہوائی فائرنگ کرنا روز کا معمول ہے ۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی سی پی او نےواقعہ کا نوٹس  لیا جس پرپولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کی جانب سے اسلحہ کے استعمال کے دوران بچوں کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرنا بھی افسوسناک عمل تھا۔