ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش؛ ملزموں کی شامت آگئی

10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش؛ ملزموں کی شامت آگئی
کیپشن: Rape attempt accused
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)مناواں کے علاقے میں دس سالہ بچے کے ساتھ اسلحہ کے زور پر بدفعلی کی کوشش کرنے والے دو ملزم گرفتار، ملزمان کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی گئی ۔
 پولیس کے مطابق ملزم عثمان اور اسد علی نے مناواں کے علاقے میں دس سالہ بچے کے ساتھ اسلحہ کے زور پر بدفعلی کی کوشش کی،بچے کے شور مچانے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع کی،پولیس موقع پر پہنچی کو ملزمان فرار ہو گئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کومناواں کے علاقے سے حراست میں لے لیا، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم عثمان اور اسد علی کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  شہر میں ڈکیتی، چوری، رہزانی، زیادتی اور قتل جیسے واقعات نے خوف کی نئی لہر پیدا کررکھی ہے، اس خوف کی علامت نے بچوں، خواتین کا گھر سے باہر نکلنا محال بنادیا ہے، انسانی روپ میں چھپے ان درندوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی تو کی جاتی ہے مگر ان کے سرپر بااثر شخصیات کا ہاتھ ہوتا جو ان کو بھاری معاوضہ دے کر ضمانت پر رہا کرالیتے ہیں اور ایک بار پھر نئے سرے سے جرائم رقم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer