سٹی42: گزشتہ کئی روز سےبرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھا ؤکا سلسلہ جاری ہے آج پھر مرغی کے گوشت کی قیمت اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعدمرغی کا گوشت 294 روپے سے بڑھ کر 302 روپے فی کلو ہو گیا۔فارمی انڈوں کا 152 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں آٹھ روپے فی کلو کمی کی گئی تھی جس کے بعد گوشت 294روپے فی کلو ہو گیا تھا تاہم اب ایک بار پھر آٹھ روپے اضافے کے ساتھ برائلر مرغی کا گوشت302روپے فی کلو ہو گیا۔
قیمتوں کے اس اتار چڑھاؤ کے سبب صارفین ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید کم ہو کیونکہ اب سستا پروٹین بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔