( سٹی 42 ) میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے جس کے بعد نگاہ جور پاکستان کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل بنی ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل تعینات ہو گئی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجرجنرل نگار جوہر کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے، جس کے بعد وہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر بن گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کردیا گیا ہے، اس طرح وہ پاک فوج کی تاریخ میں پہلی تھری اسٹار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سرجن جنرل کے عہدے پر کام کرنے والی خاتون افسر بھی بن گئی ہیں۔
Major General Nigar Johar, HI (M) promoted as Lieutenant General.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 30, 2020
She is the 1st female officer to be promoted as Lieutenant General. The officer has been appointed as 1st female Surgeon General of Pak Army. Lieutenant General Nigar Johar hails from Panjpeer, District Swabi KPK. pic.twitter.com/ytw8YvSz76
لیفٹننٹ جنرل ڈاکٹر نگار جوہر خان کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی سے ہے۔ انھوں نے راولپنڈی کے پریزینٹیشن کانوینٹ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پھر 1985 میں آرمی میڈیکل کالج سے گریجویشن کی۔ آرمی میڈیکل کور کے جی ڈی ایم او یعنی جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز برانچ سے ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس وقت کمانڈنٹ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔
دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کے ٹویٹ کرتے ہوئے میجر جنرل نگار جوہر صاحبہ کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر مبارکباد دی۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میجر جنرل نگار جوہر صاحبہ کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی مبارک ہو، پاکستان کی تاریخ میں ایک خاتون کا اس عہدے پر پہنچنا ہماری بیٹیوں اور خواتین کے لیے طاقتور پیغام ہے کہ زندگی میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔
Promotion of Major General Nigar Johar to the rank of Lt. General, the first lady officer to reach this position in the history of Pakistan, is a powerful message to our girls & women to aspire for the impossible in life. Congratulations to the newly appointed officer!
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) June 30, 2020