امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں،اوراس پر باقاعدہ عمل درآ مد کے لیے انٹر پول سے بھی رابطہ کیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر عالی القاصی مہر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سمیت 30سے زائد افراد کو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں قصور وار ٹھہراےا گےا ہے اوران تمام افراد پر قتل اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔بین الاقوامی پولیس کے ذریعے امریکی صدر ٹرمپ سمیت 36 افراد جن میں امریکی فوجی افسران،سیاسی عہدِداران اور دیگرممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔


پراسیکیوٹر نے ٹرمپ کے علاوہ دوسرے افراد کے نام ابھی ظاہر نہیں کیے تاہم انہوں نے واضع کیا ہے کہ ٹرمپ سمیت تمام ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایران نے قتل میں ملوث افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے انٹرپول سے بات کی ہے لیکن انٹر پول نے اسے سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد سے معذرت کرلی ہے۔عالی القاصی مہر کا اس پر مزید کہنا تھا کہ ملزموں کی اس فہرست میں سرِ فہرست نام امریکی صدرٹرمپ کا ہے اور انکی مدتِ ملازمت ختم ہونے کے بعد بھی انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

یاد رہے کہ رواں برس کے شروع میں 3جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیر پورٹ پر امریکی راکٹ حملوں کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضا کار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابوالمہدی المہمندس بھی مارے گئے تھے۔جس پر ایرانی عوام کا شدید ردِ عمل سامنے آےا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer