کارپوریشن نے تجاوزات کا ضبط شدہ سامان نیلام کردیا

کارپوریشن نے تجاوزات کا ضبط شدہ سامان نیلام کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

استنبول چوک (راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تجاوزات کا ضبط شدہ سامان نیلام کردیا، راوی زون اور سمن آباد زون کے زیر قبضہ تجاوزات کا سامان نیلام کیا گیا, داتا گنج بخش زون انتظامیہ کی غفلت کے باعث شیڈولڈ نیلامی کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی راوی زون انتظامیہ نے ضبط شدہ سامان ایک لاکھ 36 ہزار میں نیلام کردیا، سمن آباد زون نے ضبط شدہ تہہ بازاری سامان 2 لاکھ 65 ہزار روپے میں نیلام کیا، پٹرول مشین، 34 کاؤنٹرز، 51 ریڑھیاں ،27 پھٹے ،سکریپ سمیت دیگر سامان نیلام کیا گیا، ایم او ریگولیشن داتا گنج بخش اختر چوہان کی روایتی سستی اور نااہلی کے باعت داتا گنج بخش زون کے سٹورز میں موجود ضبط شدہ سامان نیلام نہیں کیا جا سکا، ایم او ریگولیشن زبیر وٹو، ایم او ریگولیشن سمن آباد زون نور الصبا، ایم او ملک ادریس کی نگرانی میں نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ تجاوزات کا سامان واپسی کے بجائے نیلام کیا جائے گا۔

دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پراپرٹی ٹیکس کی کارپوریشن فیس وصولی کیلئے آٹومیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، اربوں کی جائیدادوں کا کارپوریشن کا پراپرٹی ٹیکس آن لائن سسٹم کے تحت ڈائریکٹ ایم سی ایل اکاؤنٹ میں آسکے گا، پراپرٹی کیلئے لین دین پر ٹیکس وصولی آٹومیشن سسٹم کے تحت ہوسکے گی، پراپرٹی کی خریداری پر رجسٹری کیلئے سٹامپ پیپر کیساتھ ٹی ٹی آئی پی کا چالان بھی جنریٹ ہوسکے گا،سٹیمپ ڈیوٹی اور کارپوریشن ٹیکس ایک فیصد ایک ساتھ جمع کرانا ہوگا، کارپوریشن فیس بذریعہ پنجاب بینک ایم سی ایل اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو گی۔

ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے معاہدے کرنے کی منظوری دیدی، ٹی آئی پی پراجیکٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer