ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کےبیشترعلاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان

ملک کےبیشترعلاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور میں حالیہ بارشوں سے شہر کے درجہ حرارت میں معمولی کمی آگئی، آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ملک کے دوسرے حصوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں حالیہ بارشوں سے شہر کا درجہ حرارت کم ہوگیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 57 فیصد رہنے کا امکان ہے۔بدھ کے روز شہر کا موسم خشک رہےگا۔

  محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی، پنجاب صوبہ میں راولپنڈی ، جہلم،اٹک ،چکوال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور،منڈی بہاؤالدین میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،نور پور تھل ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

علاوہ ازیں  ملتان، ڈی جی خان، لیہ، بھکراور راجن پورمیں گرد آلود ہوائیں، آندھی چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،  صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، دوسری طرف بلوچستان میں کوئٹہ ، پشین ، زیارت ، ژوب،سبی ، کوہلو، قلات ، بولان ، موسی خیل،بارکھان اورگردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

کراچی سمیت ساحلی پٹی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم اورخشک جبکہ چترال ،دیر، بونیر،سوات،مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، چارسدہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پشاور، صوابی، کوہاٹ،کرم، بنوں اور ڈی آئی خان ،گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، دوسری جانب کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer