ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوانوں کے لیے اچھی خبر، نوکریاں ہی نوکریاں

نوجوانوں کے لیے اچھی خبر، نوکریاں ہی نوکریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے سپیشل گروپ 5 میں مختلف کیٹیگریز میں خالی 230 اسامیاں پر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔      

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسامیوں پر بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے، اشتہار کے مطابق فائر فائٹر، اکاؤنٹس اسسٹنٹ، ای ایم ٹیکنیشن، اے پی ایس اسسٹنٹ، الیکٹرانکس اسسٹنٹ، آئی ٹی اسسٹنٹ، ایچ آر اسسٹنٹ، کیمونیکیشن اسسٹنٹ، لاجسٹکس اسسٹنٹ اور میڈیکل اسسٹنٹ کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

اے پی ایس اسسٹنٹ میں 45، ایچ آر اسسٹنٹ 45، میڈیکل اسسٹنٹ میں بھی 45، اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی 25، فائر فائٹر کی 20 خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، خالی اسامیوں میں بھرتی کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2019 ہے جبکہ درخواستگزاروں کیلئے عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 28 سال مقرر کی گئی ہے۔