اکمل سومرو: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو التواء کا شکار بجٹ جاری، محکمہ فنانس نے صوبہ کی چھتیس اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو تیرہ ارب اکتیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کا بجٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
سٹی 42 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو التواء کا شکار 13 ارب 31 کروڑ پچاس لاکھ روپے کا بجٹ جاری ہوگیا ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 36 اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو بجٹ جاری کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضر اساتذہ کی شامت آگئی، الیکشن کمیشن نےبڑا حکم دیدیا
پنجاب حکومت کے محکمہ فنانس نے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیلئے 62 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ فنانس نے منظور شدہ بجٹ کو فوری طور پر ایجوکیشن اتھارٹی کے لوکل اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پڑھنا مت بھولئے: میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
علاوہ ازیں مذکورہ بجٹ ایجوکیشن اتھارٹی تنخواہوں کی ادائیگی اور ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گی۔ محکمہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جاری بجٹ کو فوری طور پر لوکل اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیا جائے اور اس کی رپورٹ محکمہ کو ارسال کی جائے۔