ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
کیپشن: City42 - Matric Result
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا شیڈول  تبدیل کردیا، لاہور  بورڈز کے کنٹرولر امتحانات کی سفارشات پر میٹرک کے نتائج کا اعلان24 جولائی کی بجائے 21 جولائی کو کیا جائے گا۔

 خبر پڑھیں۔۔۔لاہور کا موسم کب تک خوشگوار رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےحیران کن پیشگوئی کردی

تفصیلات کے مطابق میٹرک کے نتائج کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ سابقہ حکومت کی جانب سے پہلے نتائج کا اعلان 24جولائی کو کرنے کی منظوری دی گئی تھی ،تاہم 25 جولائی کو الیکشن ہونے کے باعث اب یہ نتائج 21 جولائی کو جاری ہوں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف کے اہم رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
کنٹرولرز امتحانات کے اجلاس میں نتائج کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کے باعث ایک دن پہلے نتائج کا اعلان کرنا تمام بورڈز کے لیے مشکل تھا۔ یہ سفارشات محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ارسال کی گئیں ہیں جس کی اب حتمی منظوری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی جائے گی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔نواز شریف کے ایک اور قریبی ساتھی کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

بورڈز حکام نے 21 جولائی کو رزلٹ کا اعلان کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سمری کی حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer