سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر پیش آنے والی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران بحیرہ احمر اور باب المندب کی موجودہ صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں اردن کی جانب سے فلسطین، بالخصوص مشرقی یروشلم کی صورتحال پر عرب اور اسلامی ممالک کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔