ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں حبس اور گھٹن برقرار، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان

لاہور میں حبس اور گھٹن برقرار، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:باغوں کے شہر لاہور میں حبس اور گھٹن کی کیفیت برقرار ہے، جبکہ ہواؤں کی کم رفتار کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کے امکانات موجود ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔

 شہر میں ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔