ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی دوکانوں پر چینی فروخت نہ ہونے متعلق  حیران کن انکشاف

Sugar price, price hike, PERA Force, City42
کیپشن: چینی کا مناسب سٹاک پنجاب بھر میں فراہم کیا گیا ہے، چینی دوکانوں پر دستیاب نہ ہونے کی تمام کہانیاں جھوٹ ہیں۔ یہ بات آج پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس مین بتائی گئی۔ اس کے ساتھ پنجاب بھر مین فراہم کی گئی چینی کی درست فگرز بھی پبلک کے سامنے رکھ دی گئیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب میں چینی کی قلت اور دوکانوں پر چینی فروخت نہ ہونے متعلق  حیران کن انکشاف ہوا ہے۔

چینی دوکانوں پر فروخت نہ ہونے کے متعلق تمام کہانیاں جھوٹ نکلیں۔ 

پنجاب میں چینی کا سٹاک  وافردستیاب ہے، قلت کے  بارے میں پھیلائی گئی خبریں بےبنیادہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹی نے حقائق پبلک کے سامنے پیش کر دیئے۔

پنجاب کے کین کمشنرنے بھی قلت کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے  پنجاب بھر میں فراہم کی گئی چینی  کی تفصیلات پبلک کے لئے جاری کردیں۔
گزشتہ 3روز میں پرچون مارکیٹ  میں صنعتی استعمال کیلئے1لاکھ40ہزار431 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی۔

لاہورڈویژن کیلئے21ہزار602 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی
گوجرانوالہ کیلئے310میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی ۔
سرگودھاڈویژن کیلئے 3 ہزار 697 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیاجاچکا ہے۔
راولپنڈی 271، ساہیوال کیلئے 60 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جاچکاہے۔
بہاولپور ڈویژن سے 92 ہزار 295میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیاجاچکاہے۔
راولپنڈی کیلئے 17 ہزار 711 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئیہے۔
ڈی جی خان 4 ہزار 143 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔