ویب ڈیسک : روس کے مشرقی علاقے کمچاٹکا میں واقع یوریشیا میں آتش فشاں کلیوچفسکایا سوپکا (Klyuchevskaya Sopka) نے آج بروز بدھ کو پھٹنا شروع کر دیا,یہ واقعہ8.8 شدت کے زلزلے کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا۔
آتش فشاں پھٹنے سےلاوا پہاڑ کی مغربی ڈھلوان سے بہہ رہا ہے،آتش فشاں کے اوپر سے شدید روشنی نظر آئی جو رات میں خاص طور پر نمایاں تھی ، اس دوران مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں،دن کے وقت آتش فشاں نے راکھ کے سیاہ بادل تقریباً 3 کلومیٹر (1.9 میل) فضا میں بلند کیے۔