سٹی 42: ایل ڈی اے نے نیلا گنبد میں 16 کنال پر پارکنگ پلازہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، متاثرہ تاجروں کا ایک برس تک بزنس لاس کے ازالہ کے لئے زر تلافی بھی ملے گا
ایل ڈی اےکے وائس چئیرمین میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ٹیپا میں اجلاس ہوا،
اجلاس میں نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کے ڈیزائن ،تعمیراتی پلان کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیپا ستمبر کے پہلے ہفتے سے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا آغاز کرے گا۔
نیلا گنبد پارکنگ پلازہ 16 کنال پر تعمیر کیا جائے گا۔ نیلا گنبد میں زیر زمین 3بیسمنٹ پر پارکنگ پلازہ ،بیسمنٹ میں دکانیں بنائی جائیں گی،نیلا گنبد پارکنگ پلازہ میں 374 گاڑیوں ،790موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی گنجائش ہوگی،پارکنگ مینجمنٹ سسٹم ، فائر فائٹنگ سسٹم ، سی سی ٹی وی ، واش رومز ودیگر سہولیات ہونگی

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا مصروف ترین علاقے میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر سے شہریوں کو سہولت ملے گی،
،اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاپارکنگ پلازہ کی حدود میں آنے والی دکانیں زیر زمین مارکیٹ میں بنائی جائیں گی ۔


بعدازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے نیلا گنبد مارکیٹ کا دورہ کیا،نیلا گنبد مارکیٹ کے تاجروں کو منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی
وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ کر رہے ہیں، علاقے میں مثبت تبدیلی آئے گی،متاثرہ دکانداروں کو ایک سال کا بزنس لاس ملے گا،


ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر ٹیپا، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے
