کلیم اختر:کین کمشنر پنجاب نے صوبے کے مختلف ڈویژنز میں فراہم کی گئی چینی کے سٹاک کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کے لیے مجموعی طور پر 1 لاکھ 40 ہزار 431 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی۔
پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چینی سٹاک کی وافردستیابی اورقلت بارے میں خبریں بےبنیادہیں، لاہورڈویژن کیلئے21ہزار602 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی،گوجرانوالہ کیلئے310میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی،سرگودھاڈویژن کیلئے 3 ہزار 697 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیاجاچکا ہے،راولپنڈی 271، ساہیوال کیلئے 60 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جاچکا ہے،بہاولپور ڈویژن سے 92 ہزار 295میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیاجاچکا ہے۔
اُن کا مزید کہناتھا کہ راولپنڈی کیلئے 17 ہزار 711 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی،ڈی جی خان 4 ہزار 143 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔