شاہین عتیق: ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے امیر بالاج قتل کیس کی سماعت7 اگست تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں امیر بالاج کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر پر کے پی رائے ایڈووکیٹ نے جرح کرنی تھی لیکن ڈاکٹر کےپیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی،پچھلی تاریخ پر ڈاکٹر پر کے پی رائے ایڈووکیٹ نے جزوی جرح کی تھی۔
اس کیس میں ملزم ارسلان، ہارون اور سہیل محمود حاضر تھے، کیس میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ مفرور ہیں جبکہ احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔
عدالت میںچوہنگ پولیس نے چالان پیش کر رکھا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے کیس کی سماعت کی.