اقصیٰ سجاد:خیابان جناح روڈ اور اس کے اطراف میں بارشی پانی جمع ہوگیا۔ آمدروفت بھی شدید متاثر ہونے لگی ۔پانی چوک پر کئی کئی فٹ جمع ہونے سے دکاندار اور رہائشی گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ۔
تاحال پانی کی نکاسی کے حوالے اقدامات نہیں کئے گئے۔موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی آمدروفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔مون سون کے دوران انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے سارے پول کھل کر رہ گئے
راہ گیر نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پریشانی سے دوچار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بارش کے بعد چوک کی یہی صورتحال دیکھنے میں آتی ہے۔دکانوں کیا گھروں میں جانا بھی ناممکن ہو جاتا ہے ۔کئی بار شہری اور بچے حادثوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔