(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تعلیم افتخار مہمند تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق افتخار مہمند نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
افتخار مہمند نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں میں رہ چکے ہیں۔