بلاول بھٹو نے خارجہ پالیسی سے متعلق عمران خان کے دعوے مسترد کردیئے

Imran Khan Bilawal Bhutto
کیپشن: Imran Khan Bilawal Bhutto
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خارجہ پالیسی سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کے دعوے مسترد کر دیئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاشقند میں موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو  زرداری سے صحافی نے پوچھا کہ عمران خان اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ امریکا سے خارجہ پالیسی کمزور ہوئی ہے، آپ کیا جواب دیں گے؟

صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اپنے لوگوں کے لیے اقتصادی مواقع تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت میں تھے تو انہوں نے امریکا سے تعلقات بنانے کی کوشش کی، عمران خان تعلقات بہتر بنانے میں ناکام رہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔