کورونا کے وار جاری ،مزید 3افراد انتقال کرگئے

Crona Situation Overall
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح     15. 3  فیصد رہی جبکہ وائرس کا شکار مزید3  افراد انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 19ہزار 236 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 605 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید3شخص کورونا سے جاں بحق ہوگئے جبکہ اس وقت ملک میں 176 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔