سٹی 42: ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ، گھریلو سلنڈر 2110روپے تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرہ نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نےقیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کردیا، ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت 180روپے فی کلو گھریلو سلنڈر 2110روپے تک پہنچ گیا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ سے کمرشل سلنڈرز 8080روپے پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی ایل پی جی کی قیمت 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا جس سے گھریلو سلنڈر میں 50 روپےاور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے کا اضافہ ہوگیا تھا