(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ بلبل مہران روبینہ قریشی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔مصطفیٰ قریشی نے اپنے پرستاروں اور اہل وطن سے کی دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ مصطفی قریشی پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ادکار ہیں انہوں نے 600 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔پنجاب ''فلم مولا جٹ'' میں'' نوری نت،، کا کردار ان کی شہرت کا سبب بنا ۔