ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن آزادی کے حوالے سے تھیٹر فیسٹیول کا آغاز

جشن آزادی کے حوالے سے تھیٹر فیسٹیول کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) لاہور آرٹس کونسل میں جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات کے حوالے سے الحمرا آرٹ سینٹر میں تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، 6 روزہ ڈراما فیسٹیول کے پہلے روز ڈراما پرمیشور سنگھ پیش کیا گیا۔

الحمرا آرٹ سینٹر میں 6 روزہ ڈراما فیسٹیول کے پہلے روز ماس تھیٹر کے ڈراما پرمیشور سنگھ کو پیش کیا گیا۔ ڈرامے کی کہانی برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے وقت کی ہے جب مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان آپسی بھائی چارے اور جھگڑوں کو نمایاں کیا گیا۔

فیسٹیول کے پہلے روز شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈراما دیکھا۔ جشن آزادی کی ثقافتی تقریبات کے حوالے سے تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند بات ہے اس سے شائقین کو تفریح بھی ملے گی۔