سٹی42: سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو خوش آئند قرار دے دیا ۔صنعتوں پر کراس سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ملکی صنعتیں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو ویلکم کرتی ہیں۔صنعتوں پر کراس سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے سے بجلی 4 روپے چار پیسے فی یونٹ سستی ہوگی ۔
صنعتوں کے لیے ایکسپورٹ ری فنانس ریٹ کو 4.5 فیصد کیا جا رہا ہے۔وہیلنگ چارجز کو 9 روپے فی یونٹ سے کم کرنے کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے سے صنعتیں سولر اور ونڈ پاور کو ڈسکوز کے ساتھ وہیلنگ انتظام سے استعمال کر سکیں گی۔ پاکستان میں 2030 تک ایکسپورٹس کو 100 ارب ڈالرز کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ بشرطیکہ حکومت صنعتوں کو سہارا دے۔ صنعتوں کو علاقائی ممالک کا مقابلہ کرنے کے لیے بروقت فیصلے کیے جائیں۔کاروباری لاگت کو کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔