سٹی 42: پاکستان انڈر 19 ٹیم سپر سکس مرحلے میں بھارت کے ساتھ میچ کے لیے تیار ہے ۔
پاکستان اور بھارت کا میچ یکم فروری کو کوئنز سپورٹس کلب، بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔ نائب کپتان عثمان خان نے کہا ہماری تیاری بہت اچھی رہی، سناریو میچ نے اصل میچ جیسا ماحول فراہم کیا۔
ہماری فیلڈنگ یونٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی، اس شعبے میں واضح بہتری آئی ہے۔ملتان میں کیمپس کے دوران فیلڈنگ پر خاص توجہ دی گئی جس کا فائدہ ٹیم کو ہوا۔بھارت کے ساتھ میچ بہت اہم ہے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں۔