سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 279.80 روپے سے کم ہوکر 279.77 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے کمی سے 280.82 روپے کا ہوگیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 1.42 روپے سستا ہوکر 336.84 روپے، برطانوی پاونڈ 1.67 روپے سستاہوکر 388.56 پر پہنچ گیا۔ یو اے ای درہم 1پیسے کم ہوکر 77.29 روپے پر آگیا۔ اس کے علاو ہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.42 روپے پر برقرار رہا۔