سٹی 42:وزیر توانائی نے اپنے پیغام میں صنعتوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر پاور اویس لغاری نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہاصنعتوں کے لیے بجلی بلوں میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ ہوگیاہے ۔
ہماری حکومت کے اوائل میں یہ بوجھ 8روپے 90 پیسے فی یونٹ تھا ۔محترم وزیراعظم پاکستان آپ کی رہنمائی میں یہ بوجھ آلحمداللہ آج صفر ہوگیا ہے۔صنعتوں کے لیے بوجھ سے خاتمے سے ویلنگ چارجز میں بھی کراس سبسڈی کی مد میں 4 روپے 4 پیسے کمی ہوگی۔مجموعی طور پر صنعتوں کیلیے بجلی اب تقریباً ساڑھے گیارہ سینٹ فی یونٹ دستیاب ہوگی .
